شہباز شریف میری پارٹی کے ہیں وہ آ ئیں گے تو گڈی گڈی کھیلیں گے، شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میری پارٹی کے ہیں وہ آ ئیں گے تو گڈی گڈی کھیلیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں اور سرکلر ریلوے کا وزیر اعلیٰ سندھ سے مل کر حل نکالیں گے۔ ریلوے کی ساری نہیں 50،50 فٹ زمینیں واگزار کرارہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی اور جائیدادیں فروخت ہونے سے ریلوے کا خسارہ کم ہوگا۔ وزیراعظم ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عوام سے 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور مہنگائی حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ بجلی سے متعلق آئی ایم ایف کی بات نہیں مانیں گے اور فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگانے کا حامی نہیں ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اس بار اسلام آباد آئے تو دھر لیے جائیں گے اور اس بار مارچ والوں سے پہلے جیسا برتاؤ نہیں ہوگا۔ ترکی کے ساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مارچ میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور شہباز شریف میری پارٹی کے ہیں وہ آ ئیں گے تو گڈی گڈی کھیلیں گے۔ انہوں نے مزید کہنا کہ نواز شریف آنہیں رہے، مریم نواز جانہیں رہیں اور شہباز شریف کو پیغام دیا ہے کہ لندن میں مزے کریں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay