جہانگیرترین اور خسروبختیار نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین اور خسروبختیار نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نیب نے شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں اور چھاپے 55 کے اور 91 ایف ماڈل ٹاؤن میں مارے گئے۔ نیب نے دفاتر سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا نے گردشی قرض کی رفتار تیز کردی اور ہر ماہ 44 ارب کا اضافہ ہورہا ہے۔ چور نیازی اینڈ فرینڈز مافیا نے اپنا مستقبل سنوار لیا ہے اور ٹیکس وصولیوں کاعدم توازن تباہی کی طرف لے جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 36 ارب ماہانہ بجلی، گیس کی قیمت میں اضافہ کرکے گردشی قرض بڑھا دیا اور عمران مافیا نے گردشی قرض 800 ارب سے 1900 ارب پر پہنچا دیا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیارعوام کی چینی کھا گئے اور ان دونوں نے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔ عمران مافیا کی جرات نہیں ان کی ملوں پر چھاپہ مارے اور پاکستان عمران نیازی کے تماشوں کی وجہ سے اس نہج پر پہنچا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی کرپشن اور نااہلی چھپ نہیں سکتی اور پاکستان کے عوام سب جان چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھاپہ مارنے اور گرفتار کرنے کا قانونی طریقہ ہوتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay