وزیراعظم کےقریبی ساتھی اورمعاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے

Naeem-ul-Haq

کراچی:وزیراعظم کےقریبی ساتھی اورمعاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق گزشتہ کئی روزسے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر سماجی روابط  کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کہا  ہے کہ نعیم الحق میرے دوست، ساتھی اور بڑے بھائی ہمیشہ یاد رہیں گے، وہ کینسر کے مرض سے بڑی بہادری کے ساتھ لڑے۔

 یاد رہے کہ  گزشتہ  برس 21 نومبر2019 کو نعیم الحق کینسر کے عارضہ کے سبب مقامی اسلام آباد کے  اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ کراچی میں نعیم الحق سے ان کے گھر پر جاکر ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay