معیشت کی ترقی قانون کی عملداری سے منسلک ہے، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی ترقی قانون کی عملداری سے منسلک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں پولیس کی خدمت مرکز کے گلوبل پورٹل کے اجراء، سیف سٹی اتھارٹی کی بدولت لاہور 100 محفوظ شہروں میں شامل، سیف سٹی اتھارٹی کا وژن پنجاب میں محفوظ، پرامن، خوشحال شہر پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پولیس خدمات مرکز کے گلوبل پورٹل کے اجراء سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح عوام کو سہولت فراہم کرنا اور پولیس میں تبدیلی لانا ہے اور گلوبل پورٹل اجراء سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر ہوگی۔ بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل پورٹل کا اجراء پولیس کا قابل تحسین اور متاثر کن اقدام ہے اور ہماری ترجیح ہے کہ قانون کی عملدراری ہر صورت ممکن بنائی جائے۔ معیشت کی ترقی قانون کی عملداری سے منسلک ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور امن وامان قائم کرنے کے لیے بہترین ترجیحات مرتب کرنی ہیں۔ ہمیں بہتر سروس ڈلیوری دینے کے لیے ان تھک محنت کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور ایکشن لیں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف ایکشن کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay