پی سی بی کا پی ایس ایل فائیو کی کمنٹری اردو میں کرانے کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے لئے کمنٹری اردو میں کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو کی اردو میں کمنٹری کے لئے رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اورعروج ممتاز شامل ہیں۔ اسپائیڈر کیم اور ہاک ہائی سمیت 28 کیمروں سے براڈ کاسٹ کا پلان کیا گیا ہے جب کہ آخری 3 میچز کے دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی کمنٹیٹر سے محوگفتگو ہوں گے۔

انگریزی میں کمنٹری کے لئے ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینس، مارک باؤچر اور جونٹی رھوڈز شامل ہیں۔

Image

واضح شائقینِ  کرکٹ کی  دلچسپی، شوق اور  پسند کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay