والد کے علاج کیلئے مریم نواز کا پاس ہونا فطری حق ہے، راناثناء اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ والد کے علاج کیلئے مریم نواز کا پاس ہونا فطری حق ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ والد کے علاج کے لیے مریم نواز کا پاس ہونا فطری حق ہے اور مریم نواز کو نواز شریف کے پاس جانے کی اجازت دی جائے۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نیب چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے۔ نیب نے شریف فیملی کے کمپنیز دفاتر پر آج دوبارہ چھاپہ مارا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) راناثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ انتقامی عمل جاری رکھنے سے تلخیوں میں اضافہ اچھا نہیں ہوگا اور یہ لوگوں کو چور ڈاکو  کہتے ہیں یہ خود وارداتیے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay