پاکستان بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا

پاکستان نے کبڈی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والے کبڈی میچ کے پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین داؤ پیج لگاتے ہوئے قومی ٹیم کے پہلوانوں کو قابو کیا اور پہلا ہاف اپنی برتری پر ختم کیا۔

دوسرے ہاف میں قومی پہلوانوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی سورماوں دھول چٹادی ۔

پاکستان کے طاقتور پہلوانوں  نے پہلے اپنے اوپر موجود 6 پوائنٹس کے نقصان کو ختم کیا اور پھر اس کے بعد بھارتی ٹیم پر برتری بھی حاصل کی۔یاد رہے کہ میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر تنازع کھڑا کردیا۔

تاہم اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دے کر کبڈی ورلڈکپ2020 کی جیت کا سہرا اپنے سر سجا کر ملک و قوم کا سر فخر  سے بلند کردیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay