کیا آپ کو معلوم ہے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں کتنے فنکار پرفارم کرینگے؟

پھر سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا اور تالی بجے گی، اب کھیل جمے گا جی ہاں شائقینِ کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے کیونکہ تین دن بعدپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز ہوجائے گا جس کی خاص بات تو یہ ہے کہ اس بار لیگ کے تمام تر میچز پاکستان میں ہی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

یہ بات تو کرکٹ کے دیوانوں کو معلوم ہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی افتتا حی تقریب شہر قائد کراچی میں منعقد ہو گی لیکن کیا آپ کو معلوم ہے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں کتنے فنکار پرفارم کرینگے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار پرفارم کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 20 فروری کو کراچی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ اس دوران راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی، آئمہ بیگ اپنی آواز مدھر آواز سے میدان میں سر بکھریں گے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 5 کے آفیشل ترانے میں شریک چاروں فنکار بھی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

یاد رہے کہ شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی ،شوق اور پسندکو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیے : پی ایس ایل کی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر بھی

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے لئے کمنٹری اردو میں کرانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیے :پی سی بی کا پی ایس ایل فائیو کی کمنٹری اردو میں کرانے کا اعلان

واضح رہے کہ 20فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔ جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay