امریکا سمیت دیگر ملکوں میں کمپنیوں کیلئے مواقع موجود ہیں، مشیرتجارت

اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت دیگر ملکوں میں کمپنیوں کیلئے مواقع موجود ہیں۔

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں اورحکومت کی مثبت پالیسیوں سے چیلنجز پر قابو پارہے ہیں۔ پاکستان کی بڑی کمپنیاں عالمی سطح پر رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت دیگر ملکوں میں کمپنیوں کے لیے مواقع موجود ہیں اور برآمدات کے شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کے لیے افریقہ میں بھی مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay