عمران خان کے ارد گرد بیٹھنے والے آٹا، چینی بحران میں ملوث ہیں، حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ارد گرد بیٹھنے والے آٹا، چینی بحران میں ملوث ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دن ہی میثاق معیشت کی بات کی تھی اور آج سب مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکلاء بھی مہنگائی پر بات کررہے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزراء بھی کہتے ہیں لوگوں کا سامنا کیسے کریں اور وزیراعظم کہتے ہیں انہیں پتا ہے چینی مافیا کے پیچھے کون ہے۔ نیازی صاحب کہتے ہیں مجھے معلوم ہے آٹا، چینی بحران پر کس نے پیسے بٹورے۔

انکا کہنا تھا کہ اگر اس بحران میں بھی ن لیگ ملوث ہوتی تو ابھی تک کارروائی ہو جاتی اور عمران خان کے ارد گرد بیٹھنے والے آٹا، چینی بحران میں ملوث ہیں۔ کسی حکومتی ذمہ دار کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ چوری بھی ہے اور سینہ زوری بھی ہے اور سچ خان صاحب کو ہضم نہیں ہوتا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay