ٹی وی اینکر بننے کی خواہش ،علی عظمت نے گلوگاری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

لاہور:  معروف گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے  کہ سوچتا ہوں کہ گانا چھوڑ کر ٹی وی اینکر بن جاؤں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی عظمت کا کہنا تھا  کہ ٹی وی پر اینکرز کو زیادہ ٹائم ملتا ہے، میں بھی سوچتا ہوں گانا چھوڑ کر اینکر پرسن بن جاؤں۔

علی عظمت کی  جانب سے اس خواہش کے اظہار  پر سوشل میڈیا کے  صارفین نے مثبت ردعمل دیا ہے ۔ صارفین کا کہنا تھا گلوکارکی  سوچ اچھی ہے اور اس پر عمل کرنے میں حرج نہیں۔ چند صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay