بھائی آ رہا ہے ، تیار ہو ؟ علی ظفر

معروف گلوکار اور پی ایس ایل کے ترانوں میں اپنی آواز جادو جگانے والے علی ظفر نے اپنے مداحوں سے سوال کیا ہے کہ بھائی آگیا، ڈانس چیلنج شروع ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر معروف گلوکار علی ظفر نے کی جانب سے نئے گانے کی جھلک جاری کی گئی ہے۔

جس میں ڈھول کی تھاپ پر وہ اسکرین پر دیکھ کر سوال کرتے ہیں کہ بھائی آ رہا ہے تیار ہو؟ ان کا مزید کہنا ہےکہ جب بھائی آگیا ہے تو شاہکار بھی آجائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

Bhaee Aa Raha Hai. #bhaeehazirhai

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

گانے کے بول کيا ہوں گے؟ یہ تو اس ویڈیو میں نہیں بتایا گیامگر ساز و آواز کی شان سے معلوم ہورہا ہے کہ علی ظفر نے جاندار میوزک کے ساتھ کوئی زور دار گانا تخلیق کر لیا ہے ۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ بڑے کم وقت میں پی ایس ایل کیلئے گانا تیار کیا ہے۔ علی ظفر پی ایس ایل 5 کے گانے سے پریشان عوام کیلئے نیا تحفہ لائے ہیں۔ علی ظفر کے مطابق پی ایس ایل 5 کے گانے کے بول ہیں ” جب ہم نکلیں تو آندھی آتی ہے۔

گانے کی ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کیلئے انہیں پاکستانی عوام کی مدد چاہیئے، جس کا لائحہ عمل جلد بتائیں گے۔

واضح رہے کہ علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی عوام مشترکہ طور پر یہ چاہتی ہے کہ میں پی ایس ایل کا ترانہ بناؤں تو میں اپنی کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ان کے لیے تو جان بھی حاضر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں ہونے والی اغلاط کا غصہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ترانہ’تیار ہیں‘ گانے کے گلوگارعلی عظمت نے علی ظفر پر نکالا تھا جس کا جواب انتہائی مزاحیہ انداز میں علی ظفر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay