معروف سینئر بھارتی اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کی صدر پاکستان سے ملاقات

معروف سینئر بھارتی اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے لاہور میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے مشہور ومعروف اداکار شتروگھن سنہا نے صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین توجہ کا مرکز بن گئیں ۔

خیال رہےکہ گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر بھارتی سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں بھارتی اداکار لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود تھے اور اُن کے ساتھ معروف اداکارہ ریما خان بھی تھیں۔

بھارتی سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں لاہور اپنے دوست کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے آیا تھا اور یہ دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہوئی کہ مجھے ایک دعوت نامہ موصول ہوا اور پھر میں نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔‘

شتروگھن سنہا نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صدر پاکستان کی محبت اور گرم جوشی نے مجھے بہت متاثر کیا اور اِس پر میں اُن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نےکراچی میں کچھ سال قبل صدرِ پاکستان کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی تھی جس کی وجہ سے میں اِس خاندان کو بہت اچھے سے جانتا ہوں۔‘

 

View this post on Instagram

 

Attended wedding in Lahore . . #shatrughansinha #lahore #weddingbells #qawalinight

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay