سونیا گاندھی کا امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دہلی میں صورتحال کی ذمہ داری قبول کریں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹص کے مطابق سونیا گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دہلی کی کشیدہ صورتحال پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صورتحال قابو میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں حالات بے قابو ہونے پر پیرا ملٹری فورس کیوں نہیں بلائی گئی؟دہلی کی کشیدگی پہلے سے بنایا گیا منصوبہ ہے، بی جے پی رہنما معاشرے میں نفرت انگیز بیانات پھیلا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف نئی دہلی میں احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد نئی دہلی میں فسادات پھوٹ پڑے جن میں اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں، اس دوران ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مساجد کو بھی نقصان پہنچایا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay