راولپنڈی:شاہدخاقان عباسی اوراحسن اقبال کوجیل سےرہاکردیاگیا

راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے راجہ وقار ممتاز نے احتساب عدالت میں جمع کرائے، جس کے بعد جج اعظم خان نے رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

دوسری جانب نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کی رہائی کے لیے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے انجم عقیل خان نے جمع کرائے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد احسن اقبال کی رہائی کی روبکار جاری کی۔روبکاریں جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ کے دونوں رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay