کورونا وائرس: عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے پر عارضی پابندی عائد

ریاض: سعودی عرب نے کروناوائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے سبب عمرہ کی ادائیگی یامدینہ منورہ میں مسجدنبویۖ کی زیارت کے لئے آنے والوں کے داخلے پرعارضی طورپر پابندی کااعلان کردیا ہے۔

حکومت کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے دوسرے ممالک سے آنے والوں پرپابندی نئے کروناوائرس Covid 19 کے خدشے کے پیش نظرعائد کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیاحتی ویزے پر ان ممالک سے آنے والے افراد کا مملکت میں داخلہ معطل کیا گیا ہے جہاں سعودی صحت حکام کے طے کردہ معیار کے مطابق نئے کورونا وائرس کے پھیلاو خطرہ ہے ۔

مزید پڑھیے :کرونا وائرس کیا ہے ؟

واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت نے امراض سے بچاﺅ اور انسداد کے قومی مرکز کے تعاون سے کرونا وائرس کے سدباب کے لیے سخت احتیاطی تدابیر مقرر کر رکھی ہیں۔

ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر کرونا وائرس کا پتہ لگانے اور متاثرین کے علاج کے لیے سینٹر بھی قائم کیے ہیں۔ کسی بھی مسافر پر شبے کی صورت میں طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے : کورونا وائرس پرقابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں، ڈبلیو ایچ او

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay