گلوکارہ مہہ جبین قزلباش انتقال کرگئیں

معروف پشتو گلوکارہ مہہ جبین قزلباش طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا کی مشہور و معروف گلوکارہ مہہ جبین گزلباش طویل عرصے سے علیل تھیں اور پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا ہےکہ مہہ جبین قزلباش کو دو ماہ پہلے دل کا دورہ پڑنے پر ایل آر ایچ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھیں۔

گلوکارہ کی بہترین نگہداشت اور علاج کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں،مرحومہ کا جسد خاکی ایمبولینس کے زریعے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ معروف گلوکارہ مہ جبین نے بے شمار پشتو اور اردو گیت گائے ہیں جبکہ اردو میں ان کی کئی غزلیں بھی بے پسند کی گئیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay