عالمی ادارہ صحت کا کروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے پراظہارتشویش

عالمی ادارہ صحت نے چین کے علاوہ مزیدتین درجن سے زیادہ ممالک میں کروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے پرتشویش کااظہارکیاہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے ایک بیان میں کہاکہ چین میں کروناوائرس پھیلنے کے بعدکروناوائرس کے نئے کیسز کی یہ تعداد پہلی بار سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ منگل کو چین میں چارسوبارہ جبکہ سینتیس دوسرے ممالک میں چارسوانسٹھ نئے کیسوں کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین میں مجموعی طورپر اَسی ہزارنوسواَسی کیسزکی اطلاعات ہیں۔

اُدھرچین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ چین میں وائرس سے دوہزارسات سوپندرہ افراد ہلاک اوراٹھہترہزارسے زائد متاثرہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزملک میں مزید باون اموات ہوئیں جوتین ہفتوں میں کم ترین تعداد ہے۔دنیا کے دیگرممالک میں چالیس سے زائداموات ہوئی ہیں اورستائیس سو کیسزسامنے آئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay