ایران میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی

ایران میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ ملک میں کوروناوائرس سے متاثرین کے141 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام نے گزشتہ روز کورونا سے متاثرین کی تعداد 139 بتائی تھی جن میں مرنے والوں کی تعداد 19 تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے دوکیسز کی تصدیق کے بعد حفاظتی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 فروری کی درمیانی شب 12بجے کے بعد سے تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی جبکہ ایئر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ چین کے وسطی شہر ووہان میں یہ مہلک وائرس دسمبر میں نمودار ہوا تھا اور اس نے چند ہی ہفتوں میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

چین میں اس وائرس سے 2465 سے زائد  افراد ہلاک ہو چکے ہیں  اور دنیا بھر میں 78 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سب سے متاثرہ شہر ووہان کے ملک کے دوسرے علاقوں سے زمینی اور فضائی رابطے منقطع ہیں۔اس کے مکین محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ دنیا کے بہت ملکوں کی فضائی ٹرانسپورٹ کی کمپنیوں نے چین کے لیے اپنی پروازیں بھی بند کردی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay