سابق ایرانی سفیر کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے

سابق ایرانی سفیر کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی کا انتقال ہوگیا۔ وہ تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ 81 سالہ سعید ہادی ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب صدر معصومہ ابتکار کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔وہ صدر حسن روحانی کی کابینہ کی پہلی خاتون رکن ہیں جو کرونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay