امریکی کمیشن کی نئی دلی میں مسلمانوں کیخلاف خونریز فسادات کی شدید مذمت

عالمی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن نے بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں مسلمانوں کے خلاف خونریز فسادات کی شدید مذمت کی ہے ۔

کمیشن نے ایک بیان میں ان واقعات پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوائیوں کے حملوں سے مسلمانوں کومحفوظ رکھنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

کمیشن نے بھارتی حکومت پرزوردیا کہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو ظالمانہ اور اندھادھند تشدد سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اس سے پہلے امریکی کمیشن نے گزشتہ برس کی اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے دوسرے درجے کے ممالک میں شامل کیاتھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay