پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 18واں میچ میں پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوتیس رنز سے شکست دے دی ۔

پشاورزلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پندرہ اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوستر رنزبنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم پندرہ اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پرایک سوچالیس رنز بناسکی۔ شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیا ل رہے کہ اس فتح کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شکست کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ شب   کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم بارش سے متاثرہ اس میچ کو 15 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

پشاور کی قیادت وہاب ریاض کے حوالے ڈیرن سیمی ٹیم کا باضابطہ ہیڈ کوچ مقرر

ادھر پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو ٹیم کا باضابطہ ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئے وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay