پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو9 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل سیزن فائیو کے راولپنڈی میں کھیلے گئے 22 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹننگ کرتے ہوئے مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر ساتویں اوور میں حاصل کر لیا۔بارش کے باعث میچ کو 9،9اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

اس فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کے 11 پوائنٹس ہوگئے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ ملتان سلطانز پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay