پی ایس ایل فائیو: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور میں پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے ننانوے رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ 11.5 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل آج راولپنڈی میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے ہرا دیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay