پی ٹی آئی حکومت نےغریب آدمی کی کمرتوڑدی،حمزہ شہباز

لاہور:رہنمامسلم لیگ(ن)حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ :پی ٹی آئی حکومت نےغریب آدمی کی کمرتوڑدی،یوم حساب آئےگا،اللہ ان کی پکڑکرےگا۔

لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہاکہ آج ملک میں مہنگائی عروج پرہے،ن لیگ نےروزاول میثاق معیشت پربات کرنےکاکہا،حکومت نےتسلیم کیا کہ آٹااورچینی چوران کےبیچ میں ہیں، آٹااورچینی چوروں کوعوام کےسامنےنہیں لایاگیا،مہنگائی اوربیروزگاری سےلوگ فاقہ کشی پرمجبورہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بغیرثبوت کےن لیگ کےرہنماؤں کوگرفتارکیاگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نےکہانیب بغیرٹھوس شواہد کےگرفتارکرتاہے،یہ سیاسی نہیں ملکی بقاکی جنگ بن گئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ سفید پوش آدمی کےگھرمیں مہنگائی اوربےروزگاری ہے،لوگ فاقہ کشی پراترآئےاوریہ کہتےہیں گھبرانانہیں،لوگ پرانےپاکستان کوڈھونڈتےہیں وہ بھی نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالرآج پھرمہنگاہوگیا،آٹا،پیاز،دال اورچینی مہنگی ہورہی ہے،آٹااورچینی چورڈان کےجہازوں میں ایم این ایزکوبھراگیا،پی ٹی آئی حکومت نےغریب آدمی کی کمرتوڑدی،یوم حساب آئےگا،اللہ ان کی پکڑکرےگا۔

 لیگی رہنما حمزہ شہباز نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کسی عذاب سےکم نہیں،ہم نےڈینگی ختم کردیاتھا،یہ کنٹرول نہ کرسکے،دنیامیں پیٹرول کی قیمتیں30فیصد کم ہوئیں،پاکستان میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی۔

آٹا،چینی چورکانعرہ اسمبلیوں میں گونج رہاہے،ہزاروں فیکٹریوں کوتالےلگ چکےہیں،کنٹینرکےتمام وعدےجھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے،کوئی الزام ثابت نہ ہواتوآمدن سےزائد کیس بنادیتےہیں،لوگوں کوگرفتارکیاجاتاہےلیکن ثبوت نہیں ہوتے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay