گندم کی امدادی قیمت چودہ سو روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کی سفارش

گندم کی جائزہ کمیٹی نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو رواں سال کیلئے گندم کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت چودہ سو روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

یہ فیصلہ قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وزیر خسرو بختیار کی صدارت میں گندم جائزہ کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو سفارش کی کہ وہ مرغبانی کے شعبے کے لئے خوراک کے طور پر گندم کی فراہمی پر پابندی عائد کریں۔کمیٹی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک میں آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay