پاکستان سپر لیگ:آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

پاکستان سپر لیگ کا 24 واں میچ آج لاہور میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات سات بجے شروع ہوگا۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے، پشاور زلمی دوسرے، اسلا م آباد یونائیٹڈ تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، لاہور قلندرز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

لاہور قلندرز کا یہ ساتواں جبکہ پشاور پی ایس ایل میں اپنا نواں میچ کھیلے گی۔ اگر یہ میچ لاہور قلندرز جیتتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آجائے گا، اور پشاور زلمی جیت کی صورت میں پلے آف میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay