پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ جبکہ لاہور قلندرز نے 188 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

فخر زمان اور کرس لین نے شاندار بیٹنگ کی ۔ فخر زمان کو ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پشاوز زلمی کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay