پشتو گلوکارہ کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مشہور و معروف پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف نے میوزک سوشل ایپ ٹک ٹاک پر اپنی کچھ ویڈیوز اپ لوڈ کیں جس میں وہ پشاور کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔

صوفیہ کیف کی جانب سے ٹاک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے عملے نے گلوکارہ کا استقبال بھی کیا ہے۔گلوکارہ نے اپنے ٹاک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک گھنٹہ قبل بھی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ ہال کی کرُسی پر بیٹھی ہیں۔

ادھر مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا ہے کہ صوفیہ کیف وزیر اعلیٰ ہاؤس میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئی تھیں اور اِسی دوران گلوکارہ نے واش روم جاتے ہوئے ہال میں اپنی ویڈیوز بنائیں۔ پروگرام وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل حریم شاہ کی اسلام آباد کے اعلیٰ سرکاری دفتر میں کچھ ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آئیں تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay