کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل مختصر کردیا گیا فائنل میچ 18 مارچ کو لاہور میں ہوگا

کورونا کی وجہ سے پاکستا ن سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو مختصر کردیا گیا فائنل میچ 18 مارچ کو لاہور میں ہوگا ۔

ترجمان پاکستان سپر لیگ(پی سی بی)کے مطابق پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے ، ایونٹ کو4روز تک محدود کردیاگیا، نئےشیڈول کےمطابق پی ایس ایل میں33میچزکھیلےجائیں گے۔

پلے آف ختم کردئیے گئے سیمی فائنل مقابلے17 مارچ کو لاہور میں ہونگے ،پوائنٹس ٹیبل پر پہلی ٹیم ایونٹ کی چوتھی ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلا سیمی فائنل کھیلے گی جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام 7 بجےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔ شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay