کوروناوائرس کےباعث غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی

کراچی : کوروناوائرس کےباعث غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے تحت کراچی سے2فلائٹس میں کھلاڑیوں کی سیٹ بک کرادی گئیں ۔

نجی ائیرلائن ای کے603اور609سےکھلاڑی اپنےوطن جائیں گے ۔ پشاور زلمی کےلیونگسٹن، ڈاوسن، کارلوس بریتھ ویٹ گریگری اور ٹام بینٹن بھی واپس جانے والوں میں شامل ہیں جبکہ ملتان سلطان کے وینس ریلی روسو بھی وطن واپس چلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دیا تھا اور اس حوالے سے تمام فرنچائزز کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پریکٹس سیشن آج دوپہر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول تھا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث فلائٹ آپریشن کے التوا اور مختلف ممالک کی سرحدوں کی بندش کے باعث پاکستان سپر لیگ میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے چند کھلاڑی پہلی دستیاب فلائٹ سے روانہ ہو رہے ہیں ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay