ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے ہرادیا

پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل ) کے اہم میچ میں ملتان سلطانزنے پشاورزلمی کوتین رنز سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانزنے پشاورزلمی کوتین رنز سے شکست دے دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانزنے مقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچون رنزبنائے۔جواب میں پشاور زلمی بیس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پرایک سواکاون رنزبناسکی۔

آج (ہفتہ) کراچی میں اسلام آبادیونائیٹڈاورکراچی کنگزکے درمیان میچ کھیلاجائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay