پی ایس ایل : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپرلیگ کے 30 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔

گزشتہ رات کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف 16.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ٹورنامنٹ کل اختتامی مرحلے میں داخل ہورہاہے اورلاہورمیں دوسیمی فائنل کھیلے جارہے ہیں۔

پہلاسیمی فائنل ملتان سلطانز اورپشاورزلمی کے درمیان دن دوبجے جبکہ دوسراسیمی فائنل کراچی کنگز اورلاہورقلندرز کے درمیان شام سات بجے کھیلاجائے گا۔فائنل بدھ کولاہورمیں کھیلاجائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay