اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی برقرار

pakistan-stock-exchange

کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی برقرار ہے 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس پر ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 54 پوائنٹس پر آ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی 1651 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

A screengrab from the Pakistan Stock Exchange data portal.

بعد ازاں پوائنٹس میں مزید کمی ہوئی اور 2006 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 54 کی سطح تک گر گیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 48 پیسے سستا ہو گیا اور 157 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی معاشی صورتحال مخدوش ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل، کاٹن اور کوئلے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں شدید مندی کی لپیٹ میں رہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay