کروناوائرس کےکیسزبڑھنےکےامکانات ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کاعلاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا، کروناوائرس کےکیسزبڑھنےکےامکانات ہیں،ہوسکتاہےمزیدکیسزآئیں سب کواسپتال میں رکھانہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں، ہم حقائق نہیں چھپائیں گے، ہر کیس بارے بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین سے آنے والے 34 افراد کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا لیکن کسی مسافر میں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے امکانات ہیں لیکن ضروری نہیں سب کو ہسپتال لایا جائے۔ ہمیں اس مرض سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مسئلہ ٹیسٹ کی سہولتوں کا ہے، ہم روزانہ 200 ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ ایک ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں آٹھ گھنٹے لگتے ہیں۔ سندھ حکومت نے 10 ہزار کٹس درآمد کر لی تھیں، مزید کٹس بھی منگوائیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay