وزیراعلیٰ سندھ کی سکھر میں موجود زائرین کو مکمل سہولیات دینے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں موجود زائرین کو مکمل سہولیات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جو فنڈز چاہئیں چیف سیکریٹری مہیا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سکھر قرنطینہ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے ٹیسٹ کٹس سمیت دیگر آلات خریدنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں مریض ظاہر ہوئے ہیں ان کے ٹیسٹ بھی ہوتے رہیں گے، یہ سیمپلز کراچی بھیجتے رہیں، تمام زائرین کی مکمل میڈیکل ہسٹری رکھی جائے۔ مرادعلی شاہ نے زائرین کا پتہ لیکر ایک مہینے کا راشن پہنچانے کی ہدایت بھی کر دی۔

مراد علی شاہ نے لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک اسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ ایم ایس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، فارمیسی، وینٹی لیٹر اور دیگر اشیا کا انتظام کرنے کا بھی حکم دیا۔ نئے بلاک میں قائم اسپتال کو وہاں موجود زائرین کے علاج کی سہولیت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay