پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔یادرہے کہ  پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنل آج  لاہور میں کھیلے جانے تھے۔

پہلا سیمی فائنل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل میں شام سات بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوتے اورٹورنامنٹ کا فائنل کلبروز بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلاجانا  تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay