فیشن اور شوبز کا میلہ ’میٹ گالا‘ بھی کورونا وائرس کے باعث ملتوی

میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ نے اعلان کیا کہ 4 مئی کو ہونے والا سالانہ میٹ گالا2020 غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں منعقد ہونے والا فیشن اور شوبز کا میلہ ’میٹ گالا‘ بھی کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوگیا۔ میٹ گالا کی تقریب رواں سال 4 مئی کو منعقد ہونے والی تھی تاہم اب کورونا وائرس کے بڑھتے خوف سے اس ایونٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فی الوقت تقریب کو ملتوی کیا جارہا ہے، جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ امریکا میں ہر سال ہی میٹ گالا کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نامور ماڈلز اور اداکار شرکت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ نیویارک کے میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے میٹ گالا کا شمار دنیائے فیشن میں سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے، ہرسال اس میلے کی ایک تھیم ہوتی ہے جس میں مشہور و معروف فنکار نت نئے اور عجیب و غریب ملبوسات زیب تن کرتے ہیں ۔

گزشتہ برس اس کی تھیم ’’ کیمپ : نوٹس آن فیشن ‘‘ تھی ، یعنی فنکاروں کو ناقابل یقین اور تصوراتی خیالات کو ملبوسات کے ذریعے نمائش کرنا تھا۔

مزید پڑھیے : میٹ گالا 2019 میں ستاروں کی جگمگاہٹ ، لیڈی گاگا نے میدان مارلیا

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay