کوروناوائرس : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر دے گا۔اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کو یہ رقم فوری طور پر ادا کرے گا۔

اے ڈی بی ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 35 کروڑ ڈالر پاکستان کو دے گا۔

دوسری جانب عالمی بینک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ادارے کو دیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay