کورونا وائرس :ماہرین کی کرنسی نوٹوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے خاص احتیاط برتنے کی ہدایت

کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ماہرین نے کرنسی نوٹوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے خاص احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ کورونا کے پھیلاؤ میں کرنسی نوٹوں کا بھی اہم کردار ہے کیونکہ کرونا کا وائرس کئی دن تک کاغذی کرنسی نوٹ کی سطح پر باقی رہ سکتا ہے۔ اِس لیے اِنہیں چھونے کے فورا بعد ہاتھوں کو دھو لینے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ کرنسی نوٹوں کے حوالے سے یہ بھی ثابت ہے کہ اِن پر انفلوائز کا وائرس دوہفتوں تک باقی رہ سکتا ہے۔

واضح رہے اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد165 اور اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد7ہزار965ہوگئی۔ اس لیے ماہرین نے اس مرض سے بچاؤ کے لیے حفا ظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جن میں بار باراپنے ہاتھ دھونے، ہاتھ ملانے، گلے ملنے، چہرے کو بار بارچھونے سے گریز اور مرض کے شکار افراد سے ملتے ہوئے ماسک وغیرہ پہننے کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہے۔

مزید پڑھیے :

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay