کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار،1900سےزائدپوائنٹس کی کمی

Pakistan-Stock-Exchange

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرارہے 1900سےزائدپوائنٹس کمی کے بعد100انڈیکس 28ہزار400پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروبار کے آغاز پر ہی 1725 پوائنٹس گر گئی، 100 انڈیکس 28ہزار 664 پر آ گیا جس پر ٹریڈنگ 45 منٹ کیلئے روک دی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں چوتھے روز بھی شدید مندی، کاروبار کے آغاز پر ہی 1725 پوائنٹس گر گئی جس سے 100 انڈیکس 28ہزار 664 پر آ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ 45 منٹ کیلئے روکی گئی تھی جو بعد ازاں بحال کر دی گئی۔ واضح رہے کہ دس روز کے دوران 6 بار ٹریڈنگ روکی گئی ہے۔

انٹر بینک میں‌ ڈالر 38 پیسے مہنگا

دوسری جانب ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں 158 روپے 90 پیسے پر فروخت ہوا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay