ڈرو نہ، ڈرو نہ، ڈرونہ ، کورونا سے مل کر سب لڑو ناں ، ڈپٹی کمنشر نوید شہزاد کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے شہر حافظ آباد کے ڈپٹی کمنشر نوید شہزاد کے سانگ ڈرو نہ، ڈرو نہ، ڈرونہ ، کورونا سے مل کر سب لڑو ناں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سماجی روابط کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حا فظ آباد کے ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف انداز میں پیغام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 مریض سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 211 جبکہ ملک بھر میں 310 ہو گئی جبکہ اس وائرس نے خیبر پختون خوا میں 2 افراد کی جان لے لی ہے۔

حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنر کےگائے ہوئے گانے کی شاعری کچھ اس طرح سے ہے کہ

 

پُر ہجوم جگہوں پہ، تُم کم ہی جانا

اور گلے نہ ملنا، نہ ہاتھ ملانا

بس دور سے سلام کرنا

یوں ڈرو نہ، ڈرو نہ، ڈرونہ

کورونا سے مل کر سب لڑو ناں

بار بار ہاتھوں کو دھونا

وافر ہے کھانا، تُم نہ گھبرانا

صابن اور راشن کے نہ ڈھیر لگانا

ہمیں مل کر ہے یہ کہنا

ڈرو نہ، ڈرو نہ، ڈرو نہ

کورونا سے مل کر سب لڑو ناں

بار بار ہاتھوں کو دھونا

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay