عوام کورونا کامتحد ہو کر مقابلہ کریں، صدر و وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم پاکستان انتہائی سادگی اوربھرپور ملی جذبے کے ساتھ سے منایا جا رہا ہے۔

یوم پاکستان کے اس تاریخی دن کی مناسبت سے صدر مملک عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں قوم کوکورونا کا مقابلہ متحد ہو کر کرنے کی تاکید کی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث آج اقوام عالم مشکل وقت سے گزر رہی ہے، متحد ہو کر اس کا مقابلہ کریں۔ علما، میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو احتیاطی اقدامات پر آگاہی دیں۔ صدر مملکت نے کہا کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں پاکستان ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے عالمی وباء کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ عوام سےاپیل ہے وہ ہیجان کا شکار نہ ہوں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

وزیراعظم نے کہا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قوم میں اتحاد، نظم وضبط ضروری ہے، حکومت کے پاس مشکل پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ یوم پاکستان کے سلسلے میں کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم پشاور میں نماز فجر کے بعد سادہ تقریب ہوئی۔ کرونا وائرس کے باعث یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay