ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 399، پنجاب میں 249، خیبرپختونخوا میں 38 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ بلوچستان میں 110، اسلام آباد میں 15، گلگت میں 80 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ملک بھر میں اس وبائی مرض سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 کا تعلق پشاور، ایک کا کراچی، ایک کا بلوچستان اور ایک کا گلگت بلتستان سے ہے۔

کراچی میں لاک ڈاؤن

کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تمام شہروں میں بازار اور مارکیٹیں بند ہیں، نقل و حمل پر پابند ی ہے۔

پنجاب

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 249 کنفرم مریض ہیں، 176 زائرین، 51 لاہور، 2 ملتان، 2 راولپنڈی، 5 گجرات، 3 جہلم، 6 گوجرانوالہ، 1 فیصل آباد، 1 مںدی بہاوالدین، 1 رحیم یار خان، 1 سرگودھا کے مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے، مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں، گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے ا

بلوچستان میں لاک ڈاؤن

بلوچستان میں بھی آج سے 7 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حمل اور گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی، موؕٹر سائیکل کی ڈبل سوری پر بھی پابندی لگانے پر غور کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں مارکیٹیں بند

خیبرپختونخوا میں بھی آج بازار، مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہے۔ چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے سول انتظامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس کے بعد سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے دستے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay