کوروناوائرس: دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 553 ہو گئی

کورونا نے دنیا کے195ممالک میں لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جبکہ اس وبا ئی مرض  سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 553 ہو گئی۔

جانزہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمارکے مطا بق اس بیماری سے متاثر ہونے والے تین لاکھ باسٹھ ہزارافرادمیں سے تقریباً ا یک لاکھ افرادصحت یاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پوری دنیا لاک ڈاؤن میں چلی گئی۔ پونے دو ارب لوگ گھروں میں قید ہو گئے۔ 195 ممالک میں مرنے والوں کی تعداد 16ہزار 553 ہو گئی۔

چین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار دو سو ستتر ہو گئی۔ اکیاسی ہزار ایک سو اکہتر افراد زیر علاج ہیں۔

 اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 77 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 63 ہزار 927 ہے۔ سیاحتی مراکز میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہُو کا عالم ہے۔

چین اور اٹلی کے بعد کورونا کے متاثرین میں امریکا تیسرے نمبر پر آ گیا۔ امریکا میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 582 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 46 ہزار 145 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کرونا سے 23 سو گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں کرونا نے 1812 افراد کی جان لے لی۔

برطانیہ میں عالمی وباء سے 335 شہری جان سے گئے۔ سعودی عرب میں کرونا سے 562 مریض سامنے آ گئے۔ 53 سال بعد بیت المقدس نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ بھارت میں کرونا سے دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay