کوروناوائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے،عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیاہے کہ کوروناوائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے تین لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوچکے ہیں۔

ادارے کے ڈائریکٹرجنرل نے کہاکہ کوروناوائرس کی وباء پھوٹنے کے بعدپہلے سٹرسٹھ روز میں ایک لاکھ افراداس مرض میں مبتلا ہوگئے جبکہ اگلے گیارہ دن کے اندرمزید ایک لاکھ افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعدصرف چار روز میں مزیدایک لاکھ افراداس مرض میں مبتلا ہوگئے۔

انہوں نے تمام اقوام سے مطالبہ کیاکہ وہ مشتبہ مریضوں میں کوروناوائرس کی تشخیص کے موثر طریقے اختیارکریں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay