محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک بند کر دیا

لاہور: ریلوے انتظامیہ نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن 31 مارچ تک بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا کیا جس کےتحت احکامات پر آج رات 12 بجے سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں لاک ڈاون کے سبب ٹرین آپریشن جزوی طور پر معطل کیا گیا تھا اور 34 ٹرینیں بند کی گئی تھیں۔ بعد ازاں شیخ رشید نے مزید ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر اب عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ ریلوے آپریشن اب 31 مارچ رات 12 بجے سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay