لاہورمیں کرونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑگیا،یاسمین راشد

لاہور: لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق 57 سالہ افرا سیاب میو اسپتال میں زیر علاج تھا۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کورونا کے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

واضح رہے ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی، سندھ میں 399، پنجاب میں 249، خیبرپختونخوا میں 38 افراد کرونا کا شکار ہوئے جبکہ بلوچستان میں 110، اسلام آباد میں 15، گلگت میں 80 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 کا تعلق پشاور، ایک کا لاہور، ایک کا کراچی، ایک کا بلوچستان اور ایک کا گلگت بلتستان سے ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay