کروناوائرس کی وباء:ملک بھرکےمختلف شہروں میں اذانیں

کروناوائرس کی وباء سے نجات کے لیے ملک بھرکےمختلف شہروں میں گھروں کی چھتوں سے اور مساجد میں رات گئے اذانیں دیں گئیں۔

کراچی کےمختلف علاقوں میں مساجداورگھروں میں اذانیں دیں گئیں شہری اپنےگھروں کی چھتوں اوربالکونیوں سےہم آوازہوئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی،ملیر،قائدآباد،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ایف بی ایریا،لیاقت آباد،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد،خدادادکالونی،محمودآباد،صدر،کھادار،پی آئی بی اور جمشیدروڈپربھی اذانیں دیں گئیں اور اللہ تعالیٰ سےوباءسےبچاؤکےلیےدعائیں مانگی بھی گئیں۔

پشاورکےمختلف علاقوں میں مساجداورلوگوں نےاپنےگھروں کی چھتوں سےاذانیں دیں اور لوگوں  نے  اس وبائی مرض  سے نجات کے لیے خصوصی  دائیں کیں ۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، اقبال ٹاؤن، گوالمنڈی، مصری شاہ، ٹاؤن شپ اور گلبرگ رات گئے اذانوں کی آواز سے گونج اٹھے۔ کراچی میں بھی ناظم آباد، شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شہریوں نے گھروں اور مساجد سے اذانیں دیں اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا۔

شہری ایک دوسرے سے اپیل کر رہے ہیں کہ کورونا سے نجات کے لیے زیادہ سے زیادہ اذانیں دی جائیں، اس طرح قدرتی آفات ٹل جاتی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay