لیجنڈ گلوکار کینی روجر 81 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

لاس اینجلس: امریکا کے معروف کنٹری سنگر کینی روجر 81سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں رہائش پذیرلیجنڈ گلوکار کینی روجر 81 سال کی عمر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقل کرگئے۔
کینی روجر کے خاندان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ طبی موت مرے۔ ان کا انتقال رات گئے 10بج کر 25منٹ پر ہوا۔ انتقال کے وقت ان کے اہل خانہ ان کے ہمراہ تھے۔ وہ کچھ عرصے سے علاج بھی کروا رہے تھے۔

اپنے موسیقی کے کیئریر میں کینی روجر نے “لیڈی”، ” گیمبلر” ، آئی لینڈ ان دی اسٹریم، لوسیلی جیسے شہرہ آفاق گانے دیئے۔کینی نے اپنے کیئریر کے ابتدا میں ایک میوزک بینڈ بھی ترتیب دیا، تاہم وہ زیادہ عرصے اس سے وابستہ نہ رہے اور سولو کیریر جاری رکھا۔

وہ 21اگست سال 1938میں ٹیکساس میں پیدا ہوئے۔ کینتھ رے راجرز ان کا پورا نام تھا، تاہم وہ کینی روجرز کے نام سے مشہور ہوئے۔ وہ ایک بہترین نغمہ نگار، اداکار، پروڈیوسر اور لازوال گلوکار تھے۔

جب کہ ان کے بے مثال موسیقی اور گانوں پر انہیں کنٹری میوزک ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔کینی کے دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوئے، جو اب تک ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

سال 2015میں 25 ستمبر کو، راجرز نے این بی سی کے ٹوڈے شو میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور جڑواں لڑکوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے لئے حتمی ٹور کے بعد شو بزنس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

سال1986میں ہونے والے سروے میں انہیں امریکا کا سب سے پسندیدہ گلوکار قرار دیا گیا تھا۔ انہیں “اے ایم اے”، “گرامیز”، “اے سی ایم” اور “سی ایم اے” کے ساتھ ساتھ دیگر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay